اہم ترین خبریںپاکستان

اپنے پیارے کی تلاش چھوڑ دو ، اس کا سر قلم کردیاگیا، لاپتہ شیعہ ڈاکٹر کے اہل خانہ کو پیغام

تفصیلات کے مطابق نامعلوم اغواءکاروں کی جانب سے پاراچنار سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سید علی ہادی کو اگست 2018 میں ڈی آئی خان ہسپتال سے اُٹھایا کیا گیا تھا۔

شیعت نیوز: ڈاکٹر سید علی ہادی کے اہل خانہ کو نامعلوم افراد کی جانب سے پیغام موصول ہواہے کہ ڈاکٹر علی کو تلاش مت کریں "ہم نے ان کا سر قلم کردیا ہے”۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم اغواءکاروں کی جانب سے پاراچنار سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سید علی ہادی کو اگست 2018 میں ڈی آئی خان ہسپتال سے اُٹھایا کیا گیا تھا۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:بازیاب ہونے والے ایک شیعہ لاپتہ فرد کی دردناک داستان، لازمی پڑھیں

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ڈاکٹر سید علی ہادی کے بھائی کو موبائل پر پیغام موصول ہواکہ اپنے بھائی کی تلاش ترک کردو اس کا سر قلم کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر سید علی ہادی علامہ جواد نقوی کے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے فعال کارکن تھے۔ ڈاکٹر سید علی مشہور و فعال فیس بک آئی ڈیز آئیڈیالوجی و نظریہ اور "معلم افکار امام خمینی” کے ایڈمن بھی تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button