عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم
فلسطینی مظلوم
شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ;عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کی انسانی، اسلامی اور اخلاقی بنیادوں پر مدد اور حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ عادل عبدالمہدی نے یہ بات فلسطینی صدر محمود عباس کے مشیر نبیل شعث کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی ۔







