اہم ترین خبریںپاکستان

لورالائی ،پولیس لائن پرسپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے3 تکفیری وہابی خودکش بمباروں کا حملہ

پولیس لائن میں داخل ہونے کے بعد ایک بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جب کہ دوسرا فورسز کی فائرنگ سے ماراگیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہیڈ کانسٹیبل اللہ نواز شہید اور دو کانسٹیبل زخمی ہوگئے۔

شیعت نیوز: لورالائی میں پولیس لائن پرسپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے3 تکفیری وہابی خودکش بمباروں کے حملے میں ہیڈ کانسٹیبل شہید اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آج صبح تین خود کش بمباروں نے لورالائی پولیس لائن میں داخلے کی کوشش کی، تاہم پولیس لائن کے داخلی گیٹ پر خود کش بمباروں کوچیک کیاگیا، چیکنگ کے بعد گیٹ پر تعینات پولیس گارڈ نے ایک خود کش بمبار کو ہلاک کردیا جب کہ دو خود کش بمبار پولیس لائن کے اندرداخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:سی ٹی ڈی کی جانب سے خودکش حملوں اور دہشتگردی میں ملوث انتہائی مطلوب 22 خطرناک تکفیری دہشتگردوں کی فہرست تیار

پولیس لائن میں داخل ہونے کے بعد ایک بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جب کہ دوسرا فورسز کی فائرنگ سے ماراگیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہیڈ کانسٹیبل اللہ نواز شہید اور دو کانسٹیبل زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی اور پولیس کی کوئیک رسپانس ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا، بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے پولیس لائن کو سرچ آپریشن کے بعد کلیئر کر دیا۔واضح رہے کہ آج پولیس لائن میں پولیس فورس کے بی ون کے امتحان ہونے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button