دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ بلی سے زیادہ ڈرپوک ہیں;واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)واشنگٹن پوسٹ نے امریکی صدر کی یوں تعریف کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ ٹویٹر پر شیر کی طرح دہاڑتے ہیں لیکن میدان عمل میں بلی سے زیادہ ڈرپوک ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو جھوٹا ثابت کیا ہے جو انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایران پر حملے کے حکم کو صرف انسان دوستانہ مسائل کی بنا پر واپس لیا ہے۔

اس اخبار نے مزید تاکید کی کہ ایران پر حملے کا منصوبہ مقررہ وقت سے دو گھنٹے پہلے ملتوی کر دیا گیا تھا نہ دس منٹ پہلے جیسا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دعویٰ کرتے ہیں۔اس اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو کوئی نئی معلومات فراہم نہیں ہوئیں جن کی بنا پر انہوں نے حملے سے ہاتھ کھینچ لیا بلکہ وہ ایک نئی جنگ کے آغاز سے ڈر گئے جس کا زیادہ تر نقصان خود امریکہ کو اٹھانا پڑتا۔واشنگٹن پوسٹ نے امریکی صدر کی یوں تعریف کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ ٹویٹر پر شیر کی طرح دہاڑتے ہیں لیکن میدان عمل میں بلی سے زیادہ ڈرپوک ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button