دنیا

افغانستان میں 2 امریکی فوجی واصل جہنم

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ملٹری اور نیٹو فورسز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دو امریکی اہلکار افغانستان میں ہلاک ہو ئے ہیں۔ یہ واقعہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ کابل کے ایک روز بعد پیش آیا۔

ہلاکتیں کیسے ہوئیں، امریکی فوج اور نیٹو اتحاد تفصیلات بتانے سے گریزاں ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان پر 18 سال سے مسلط کردہ امریکی جنگ میں اب تک چوبیس سو زیادہ امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ امریکی فوجی یا تو افغانستان جانے سے گریز کرتے ہیں یا پھر جانے کی صورت میں وہاں سے بھاگ جاتے ہیں یا پھر خودکشی کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button