دنیا

ایران کے ہاتھوں ذلت کے بعد امریکی ماہرین نے ٹرمپ کو بزدل قرار دے دیا

شیعت نیوز : امریکی صدر کی جانب سے ایران پر حملے کا حکم دینے کے بعد واپس لینے پر امریکی ماہرین نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مرد میدان نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے ایرانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی ڈرون کو تباہ کرنے کے بعدامریکی صدر کی جانب سے امریکی فوج کو ایران پر حملے کا حکم دیا گیا تھا جسے انہوں نے حملے سے قبل ہی واپس لے لیا تھا۔

اس سے قبل بھی امریکی صدر نے ایران سے کشیدگی کے دوران ایران پر حملے کی بات کی تھی جس کے بعد ایران کے سخت رد عمل کے نتیجے میں وہ ایران سے مذاکرات کیلیے تیار ہوگئے تھے جبکہ ایران کی جانب سے امریکی صدر سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس سے قبل بھی امریکی صدر کئی مواقع پر ایسے بیانات دے کریو ٹرن لے لیتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ان اقدامات کی وجہ سے امریکی ماہرین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہواہے۔

[contentcards url=”https://shiite.news/ur/american-drone-in-iran/”]

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر مرد میدان نہیں ہیںاور اپنے کیے ہوئے فیصلوں پر قائم نہیں رہ سکتے، ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد سے امریکہ کو دنیا بھر میں جتنی حزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہےایسا امریکہ کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ تحقیق کرنے والوں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بننے کے بعد سے اب تک دس ہزار 10000 سے زائد بار جھوٹ بول چکے ہیں جس کی وجہ سے خود امریکی عوام میں ان کی بات کااعتبار ختم ہوچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button