اہم ترین خبریںپاکستان

عوامی حمایت کے ساتھ ملکی دفاع کا فریضہ ادا کرتے رہیں گے، آرمی چیف جنرل باجوہ

خطاب میں آرمی چیف نے قومی سلامتی کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کا خطرہ جامع قومی جواب کا تقاضا کرتا ہے

شیعت نیوز: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہر قسم کا خطرہ جامع قومی جواب کا تقاضا کرتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اور وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ خطاب میں آرمی چیف نے قومی سلامتی کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کا خطرہ جامع قومی جواب کا تقاضا کرتا ہے اور پاک فوج ریاست کے دوسرے اداروں سے مل کر اس جواب کیلئےمکمل طور پر مصروف عمل ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:پاکستان کو اب بھی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن یہ اتنے نہیں ہیں جتنے ماضی قریب میں تھے، جنرل قمر باجوہ

آرمی چیف کامزید کہنا تھا کہ پاک فوج قومی حمایت سے ملک کا دفاع اور سکیورٹی کا فریضہ ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ چینلجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی ضروری ہے۔ عوامی حمایت کے ساتھ ملکی دفاع کا فریضہ ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج عوامی حمایت کے ساتھ ملکی دفاع کا فریضہ ادا کرتی رہے گی۔

گزشتہ ہفتہ آرمی چیف نے سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک فوج مادر وطن کو درپیش کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پڑوسی ملک کو منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد میں کامیابیاں قابل تعریف ہیں جو پائیدار امن کی راہ ہموار کریں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button