عراق میں غیر ملکی فوجیوں کی سرگرمیاں عراق کی حکومت کی اجازت کے بغیر ممنوع ہے۔وزیراعظم عادل عبدالمهدی
عادل عبدالمهدی
عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمهدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق کی حکومت علاقائی یا علاقے سے باہر کے کسی بھی ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ عراق کی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرے۔
عراق کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بغداد کسی بھی طور کسی بھی عراقی یا غیر ملکی مسلح گروہ کو مسلح افواج کے دائرے سے ہٹ کر سرگرمیوں اور ہتھیاراکھٹا کرنے کی اجازت نہیں دے گا ۔
عراق کی پارلیمنٹ کے بعض نمائندوں نے عراق میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی اور تعیناتی کو ممنوع قرار دینے سے متعلق قانون کی منظوری کا مطالبہ کیا تھا۔







