امام خمینی ؒ نے باطل نظام کے خلاف ڈٹ جانے اور جرأت و بہادر ی کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھایا،مولاناحسین مسعودی

18 جون, 2019 18:28

شیعت نیوز: جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر اور ہیئت آئمہ مساجد امامیہ کے سربراہ مولانا محمد حسین مسعودی نے کہا ہےکہ امام خمینی ؒ نے باطل نظام اور نظریہ کے خلاف ڈٹ جانے کی بات کی اور مسلمانوں کو جرأت و بہادر ی اور حوصلے کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھایا۔

واضح رہے کہ محمد حسین مسعودی امام خمینیؒ کی تیسویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس وقت سامراجی قوتوں نے مسلمانوں کو غفلت اور تاریکی میں دھکیلنے کی کوشش کی امام خمینیؒ نے اس سازش سے مسلمانوں کو آگاہ اور بیدار کیا اور وحدت ملی اور اتحاد و ویکجہتی کے ساتھ رہنے کی تاکید کی۔

3:00 صبح اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔