دنیا

امریکہ کی مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی فوجی گردی پرعالمی برادری کی تشویش

شیعت نیوز: مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی بڑھتی ہوئی فوجی گردی پر روس، چین، فرانس، برطانیہ،جرمنی اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک نے تشویش کا اظہار کیا ۔

پنٹاگان نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی موجودگی میں اضافہ شروع کردیا ہے، بحری بیڑہ، پیٹریاٹ میزائل، بی ففٹی ٹوبمبار طیارے اور ایف سولہ لڑاکا جہاز بھی خطے میں بھیجے جاچکے ہیں۔

اب مزید ایک ہزار فوجی علاقے میں بھیجنے کی منظوری دی گئی ہے تاہم حتمی تعداد اور تعیناتی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں فوج کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر ڈیل ختم کرنے اور نئی پابندیاں عائد کرنے کے بعد کیا ہے۔

امریکی فیصلے کو چین، فرانس، جرمنی، یورپی یونین، روس اور برطانیہ سمیت کئی ممالک نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button