دنیا

سعودی عرب اور عرب امارات اسرائیل سے بھی زیادہ صیہونیوں کے حامی نکلے

شیعت نیوز: امریکہ میں صیہونی ورثہ سینٹر کے بانی نے صیہونیوں کی حمایت پر سعودی عرب اور عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونیوں کی اسرائیل سے کہیں زیادہ سعودی عرب اور عرب امارات حمایت کرتے ہیں ۔

الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکہ میں صیہونی ورثہ سینٹر کے بانی مائیک ایوینس نے صیہونیوں کی حمایت پر سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور ابو ظہبی کے ولیعہد بن زاید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سے کہیں زیادہ سعودی عرب اور عرب امارات صیہونیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں صیہونی ورثہ سینٹر کے بانی نے نیویارک میں جرزالم پوسٹ اخبارکی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور ابوظہبی کے ولیعہد محمد بن زائد نے صہیونیوں کی اسرائیل سے کہیں زیادہ مدد اور حمایت کی ہے۔

مائیک ایوینس نے کانفرنس کے بعد الجزیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی تعریف اور تمجید کرتے ہوئے کہا کہ میرے السیسی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button