علامہ اعجاز بہشتی کا طلبہ وطالبات کے ہمراہ سکردو میں قابل تقلید اقدام ، بھرپورعوامی پزیرائی

15 جون, 2019 19:52

شیعت نیوز: خطیب ولایت، عالم باعمل اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے سکردو حلقہ نمبر 2 میں عوام صفائی مہم کی قیادت کرتے ہوئے 2 کلو میٹر سے زائد رقبے پرنوجوانان بزرگان اور سکول کے طلبہ وطالبات کے ہمراہ حصہ لیا ۔

علامہ اعجاز بہشتی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہمارے جنت نظیر سرزمین پر آنے والے سیاح کو صاف ستھرا اور بہترین اسلامی ماحول سے استقبال کر کے ہم علاقے میں ٹورزم کو مزید پرموٹ کرسکتے ہیں سیاحت کے شعبے میں عوام الناس کی تعاون سے ہم مزید پیش رفت کر سکتے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ گلگت بلتستان کی سر زمین اور انکے باسیوں کو علاقے میں سیاحت کو فروخت دینے کے لئے صفائی کیساتھ ساتھ ہماری ثقافت اور اسلامی اقدار کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا تاکہ آنے والے سیاح آپکے سفیر بن کر اپنے علاقوں میں جائیں، انشاءاللہ حلقہ نمبر 2 سے جاری یہ مہم جلد پورے بلتستان میں پھیلے گی۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:محرم الحرام سے قبل ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے تحت صفائی مہم کا آغاز

انہوں نے مزیدکہاکہ آپ کا یہ عمل ملک و ملت کی خدمت کے ساتھ ساتھ اسلامی اصولوں کی بھی پاسداری کا سبب بنے گا، علاقہ عمائدین نے عالم باعمل علامہ اعجاز حسین بہشتی صاحب کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے کہا کہ آپ کا یہ اقدام پوری قوم کے لئے ایک نمونہ عمل ہے اور اس مشن میں پوری قوم آپکے ساتھ ہیں۔

علامہ اعجاز حسین بہشتی کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے اس صفائی مہم میں علمائے کرام عمائدین علاقہ نوجوانان اسکول کے طلباء و طالبات سمیت سرکاری ملازمین نے بھی بھرپور حصہ لیا۔

11:52 شام اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔