غزہ میں زرعی زمینوں پر اسرائیلی جنگی جہازوں کے فضائی حملے
شیعت نیوز: غزہ کی محصور پٹی کے جنوب میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے زرعی زمینوں پر پر شدید بمباری کی۔
اس حملے کے نتیجے میں غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ غزہ کی فضا میں غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیارے پرواز بھی کرتے رہے۔ ابھی ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔
صیہونی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ غزہ سے مقبوضہ جنوبی فلسطین پر کئے جانے والے راکٹ حملے کے جواب میں کیا گیا۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے رفح کے مشرق میں کرم ابو معمر میں زرعی زمینوں پر کم ازکم دو میزائل فائر کیے۔ خوش قسمتی سے فضائی حملے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔
قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ یہ غیر فضائی حملہ گذشتہ رات غزہ سے اشکول صیہونی بستی پر داغے جانے والے میزائل حملے کے بعد کیا گیا جسے اسرائیلی اینٹی میزائل بیٹریوں نے انٹر سیپٹ کیا تھا۔







