شمالی فلسطین میں مشکوک ڈرون طیارے کی پرواز، اسرائیلی فوج میں کھلبلی مچ گئی

13 جون, 2019 17:35

شیعت نیوز: لبنان کی فضائی حدود سے ایک مشکوک ڈرون طیارے کی شمالی فلسطین کی فضاء میں داخل ہونے پر اسرائیلی فوج کی دوڑیں لگ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کی شام ایک مشکوک ڈرون طیارہ شمالی فلسطین کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور پھر بہ حفاظت واپس چلا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیحای ادرعی کا کہنا ہے کہ ایک ڈرون طیارہ لبنان کی فضائی حدود سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں داخل ہوا۔

اسرائیلی فوجی ترجمان نےاس واقعےکی مزید تفصیل بیان نہیں کی۔ خیال رہے کہ یہ ڈورن طیارہ شام پر اسرائیلی فوج کے میزائل حملے کے بعد شمالی فلسطین کی حدود میں داخل ہوا۔ بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے جنوبی شام میں تل الحارہ کے مقام  پر میزائل حملے کیے تھے۔

1:51 صبح مئی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔