اہم ترین خبریںپاکستان

نواز شریف بچاو مہم ، ناموس صحابہ کے لبادہ میں سپاہ صحابہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف میدان میں آگئی

ایسے میں سعودی عرب کے پے رول پر فعال کالعدم جماعتیں اور ان کی قیادتیں کسی نا کسی صورت اپنے مہرے نواز شریف کی بقاءوسلامتی چاہتی ہیں

شیعت نیوز: نااہل ،کرپٹ اور سعودی نوازسابق وزیر اعظم نواز شریف کو بچانے کیلئے ناموس صحابہ کے لبادہ میں ملک دشمن جماعت کالعدم سپاہ صحابہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف میدان میں آگئی ہے ۔ ہزاروںبے گناہ پاکستانی عوام اور فوجی جوانوںکے قاتلوں کے سرغنہ احمد لدھیانوی کی کرپٹ سابق وزیر اعظم نواز شریف اوراپنی اتحادی جماعت مسلم لیگ ن کی حمایت میں وزیر اعظم عمران خان پر توہین صحابہ کے بے بیاد الزامات کی بوچھاڑ۔ ایک اسلامی تاریخی حقیقت پر مبنی واقعے کی کتب اہل سنت کی روایات کی روشنی میں بیان پر صحابہ صحابہ کی مالا جپنے والے بلاوجہ واویلاکرنےمیں مصروف ہیں ۔

درحقیقت عمران خان نے اپنی تقریر کے دوران جنگ احد کے جس واقعے کا تذکرہ کیا وہ من وعن اہل سنت کی معتبر ترین کتاب بخاری شریف کی حدیث نمبر 4043میں تحریر ہے ۔جبکہ مسلم شریف ، ترمذی شریف ، سنن ابن داؤد، سنن ابن نسائی ، ابن ماجہ ودیگر کتب اہل سنت میں بھی جنگ احد میں لشکر اسلام کےرسول خداؐکےحکم کے باوجود مورچے چھوڑنے کا واقعہ موجود ہے ۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:پیغام پاکستان قابل ستائش اقدام ۔۔۔ ۔۔۔مگر لدھیانوی قبول نہیں !!!

وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے بعد پاکستان میں فعال سعودی نواز وہابی تکفیری دہشت گردجماعتیں اور ان کے قیادتیں بغلیں بجارہی ہیں ۔بعض تکفیری ملاں عمران خان کے جنگ احد میں مال غنیمت کی لوٹ مار کی لالچ میں میدان سے بھاگ جانے والے تاریخی سند سے ثابت شدہ واقعے کو توہین آمیز قرار دینے کیلئے توجیہات پیش کررہے ہیں کہ اس وقت اصحاب سے اجتہادی غلطی سرزد ہوئی ۔عمران خان نے اپنی کم علمی کی بناءپرصحابہ کرام کی توہین اور اہانت کی ہے ۔ان کم علموں کو یہ بھی معلوم نہیں کہ پیغمبر خداؐکی موجودگی میں اجتہاد نہیں ہوتا ۔

واضح رہے کہ پاکستانی سیاست میں اس وقت انتہائی اہم واقعات رونما ہورہے ہیں ۔ ملک میں کرپشن کے خلاف تحقیقات زور پکڑ چکی ہیں اسی اثناءمیں سعودی نواز سابق نا اہل ، کرپٹ اور بدعنوان وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی جماعت مسلم لیگ نواز زیر عتاب ہے ۔ کرپشن کے سنگین الزامات کے باعث سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سب سے بڑے سہولت کار نواز شریف ان دنوں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں جن کا سیاسی مستقبل تقریباًختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے ایسے میں سعودی عرب کے پے رول پر فعال کالعدم جماعتیں اور ان کی قیادتیں کسی نا کسی صورت اپنے مہرے نواز شریف کی بقاءوسلامتی چاہتی ہیں ۔عمران خان کے خلاف کالعدم جماعتوں کا بے بنیاد اور جھوٹا پروپگینڈا بھی اسی سازش کا حصہ ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button