دنیا

کابل :معروف عالم دین آیت اللہ محقق کابلی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

شیعت نیوز: افغانستان کے نامور عالم دین ،مرجع تقلید آيت اللہ العظمی شیخ قربان علی محقق کابلی کل شب اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ آپ کی عمر قمری لحاظ سے 94 برس تھی۔ آپ کی ولادت سن 1346 ہجری میں کابل کے قریب ’’ترکمن‘‘ نامی قصبے میں ہوئی، آپ کا تعلق افغانستان کی ہزارہ برادری سے تھا۔

اس زمانے میں افغانستان میں سخت ظالم حکومتوں کی موجودگی میں دینی تعلیم کے مواقع نہ ہونے کے باعث نجف اشرف تشریف لے گئے اور تقریبا 20 سال تحصیل علم میں مشغول رہے۔ 1972 میں افغانستان واپس تشریف لے گئے اور وہاں دینی فعالیت میں مشغول رہے، جب افغانستان میں سوشلسٹ حکومت قائم ہوئی تو اختلافات کی وجہ سے کچھ عرصہ پاکستان میں رہے اور پھر ایران تشریف لے گئے۔ ان دنوں ایران میں اسلامی انقلاب کامیابی سے ہمکنار ہوا تو اپنے استاد امام خمینیؒ کے دیار میں ہمیشہ کے لئے مقیم رہ گئے جن سے آپ نجف کے زمانے میں مستفید ہوتے رہے تھے۔ حوزہ علمیہ قم میں فقہ اور اصول فقہ کے دروس خارج اپنی وفات تک دیتے رہے۔

آيت اللہ العظمی شیخ محقق کابلی 1991 میں سوشلسٹ حکومت کے خاتمے کے بعد افغانستان واپس تشریف لے گئے تھے لیکن یہ قیام مختصر ثابت ہوا اور ایران واپس چلے گئے۔ افغانستان، پاکستان اور ایران میں ان کے مقلدین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

اللہ تعالی آيت اللہ العظمی شیخ قربان علی محقق کابلی کے درجات بلند کرے اور محمدؐ و آل محمدؐ کے ساتھ محشور کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button