سعودی عرب

یمنی رضا کار فورس کاسعودی أبها بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ 26 افراد زخمی

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں نے سعودی عرب کے شہر أبها میں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بدھ کو علی الصباح ایک راکٹ حملہ کیا۔

حملے میں 26 افراد زخمی ہوئے۔ اس ہوائی اڈے سے روزانہ ہزاروں سعودی شہری، مملکت میں مختلف قومیتوں کے مقیم غیر ملکی شہری سفر کرتے ہیں۔ حملے کے بعد چند لمحوں کے لئے ائر ٹریفک بند رہی تاہم بعد میں ہوائی اڈا سے معمول کی پروازں کا سلسلہ بحال کر دیا گیا۔
ایک بیان میں کرنل ترکی المالکی نے بتایا ابھا ہوائی اڈے کے آمد ہال پر راکٹ کرنے مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے کم سے کم 26 مسافر زخمی ہوئے۔ ان میں  بھارت اور سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی تین خواتین، دو سعودی بچے شامل تھے۔ حملے میں آٹھ دوسرے مسافروں کو بھی درمیانے درجے کے زخم آئے جنہیں علاج کی غرض سے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ اٹھارہ زخمیوں کو موقع پر مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ راکٹ حملے سے ہوائی اڈے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

کرنل ترکی المالکی کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور فوجی حکام حملے میں استعمال کئے جانے والے راکٹ کی نوعیت کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حملے سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ  عوامی رضا کار فورس انصار اللہ  نے جدید طرز کا اسلحہ استعمال کرنا شروع کر رکھا ہے۔ ا

 

متعلقہ مضامین

Back to top button