دنیا

اسرائیل نے بائیکاٹ تحریک’’ بی ڈی ایس‘‘ کے بنک کھاتے بند کر دیئے

شیعت نیوز: اسرائیل  نے عالمی سطح پر صیہونی ریاست کا بائیکاٹ کرنے والی تحریک ’’بی ڈی ایس‘‘ کے بینک کھاتے بند کرتے ہوئے تحریک کے خلاف اقتصادی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

اسرائیلی حکومت نے اپنے ہاں بنکوں میں ’’بی ڈی ایس‘‘ سے منسلک تنظیموں کے 30 بینک کھاتے بند کر دیے ہیں۔

عبرانی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کی میں کہا گیا ہے کہ ’’بی ڈی ایس‘‘ کے خلاف صیہونی ریاست کی معاشی جنگ ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب دوسری جانب اسرائیلی حکومت کی طرف سے حال ہی میں ’’ٹائی والے مسلح جنگجو‘‘ کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بی ڈی ایس کے انسانی حقوق کارکنوں، فلسطینی تنظیموں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) عوامی محاذ اور دیگر تنظیموں کے ساتھ تعلقات ہیں۔

ٹی وی چینل کے مطابق حال ہی میں حکومت نے ’’صامدون‘‘ تنظیم کے تین بینک کھاتے منجمد کیے۔ یہ تنظیم ’’بی ڈی ایس‘‘ کی وفادار سمجھی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button