یمن

یمنی فوج اور انصاراللہ کا سعودی عرب کے ابھا ایئر پورٹ پر میزائل حملہ

شیعت نیوز: یمنی فوج اورانصاراللہ کی جانب سے سعودی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے ابھا ایئر پورٹ پر میزائل حملہ کیا گیا جس نے ہدف کو مکمل نشانہ بنایا۔

یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے ابھا ایئر پورٹ پر کروز میزائل سے حملہ کیا گیا جس نے ہدف کو درست نشانہ بنایا۔

یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق حملے میں کنٹرول ٹاور کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کنٹرول ٹاور مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ سعودی عرب کی جارح افواج کی یمن میں کاروائیوں کا جواب ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا جدید دفاعی نظام بھی ہمارے میزائل کو نہ روک سکاجس سے دشمن میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے یمن پر آل سعود کی جانب سے جاری حملوں کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button