مشرق وسطی

سعودی عرب, مشرق وسطی اور افریقہ میں تشدد اور عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔ قطر ی وزیر خارجہ

شیعت نیوز: قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب اور امارات مشرق وسطی اور افریقہ میں تشدد اور عدم استحکام پیدا کرنے کے ناپاک اور خطرناک منصوبے پر گامزن ہیں۔

قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب لیبیا، صومالیہ اور بعض دیگر عرب ممالک میں دہشت گرد گروہوں کو بھر پور مدد فراہم کررہا ہے۔

محمد بن عبدالرحمن نے کہا کہ سعودی عرب ، اسلامی اور عرب ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کا ذمہ دار ہےاور جن ممالک کے حکمراں سعودی عرب کے ساتھ نہیں ہیں انھیں وہ دہشت گرد قراردیتا ہے اور رشوت دیکر انھیں قتل کرانے کی سازش ميں ملوث ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button