مشرق وسطی

طرابلس میں حکومت اور جنرل خلیفہ حفتر کی فوجوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے

لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت اور جنرل خلیفہ حفتر کی فوجوں کے درمیان دارالحکومت طرابلس کے قریب جنگ میں شدت آگئی ہے –
اس لڑائی میں لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت کے فوجیوں نے جنرل خلیفہ حفتر کی فوج کی پیشقدمی کو روک دیا ہے اور اس کے حملے کو بھی پسپا کر دیا-
اطلاعات ہیں کہ طرابلس کے اطراف میں قومی وفاق کی حکومت کی فوج نے اپنا کنٹرول برقرار رکھا ہے- لیبیا میں ایک فوجی ذریعے نے بھی خبر دی ہے کہ جنرل خلیفہ حفتر کی فوج کے لڑاکا طیارے نے زاویہ شہر پر بمباری کی ہے- یہ شہر طرابلس سے پینتالیس کلو میٹر دور واقع ہے-

لیبیا کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے غسان سلامہ نے ایک بار پھر متحارب فریقوں سے کہا ہے کہ وہ طرابلس کے اطراف میں جنگ فوری طور پر بند کر دیں- اس علاقے میں تقریبا دو مہینے سے لڑائی جاری ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button