عراقی فضائیہ نے داعش کے خفیہ ٹھانوں کو تباہ کر دیا۔متعدد تکفیری واصل جہنم

11 جون, 2019 19:06

شیعیت نیوز: عراقی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ الانبار میں غیرملکی حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں کے کئی خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کرکے تباہ کیا گیا ہے۔

عراقی فضائیہ کی بمباری میں متعدد تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

الفرات نیوز نے خبر دی ہے کہ خفیہ ایجنیسوں کے اطلاع پر صوبہ الانبار میں تکفیری داعشی دہشت گردوں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ شام اور عراق میں داعشی دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔

6:34 صبح مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔