جامعہ الولایہ: جشنِ صادقینؑ اور تقریبِ استقبالِ طلبہ و عمامہ پوشی کا شاندار انعقاد

26 اگست, 2026 20:18

شیعیت نیوز : جامعہ الولایہ میں جشنِ صادقینؑ کے پرمسرت موقع پر نئے طلبہ کے استقبال اور تقریبِ عمامہ پوشی کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں دینی تعلیم کی اہمیت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔

اس پروقار اور روحانی تقریب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ کی شاندار تعلیمی کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، ریڈ بک میں شامل کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

تقریب کے دوران جامعہ میں دینی تعلیم کے مقدس سفر کا آغاز کرنے والے نئے طلبہ کا انتہائی پُرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں اس عظیم راستے کے انتخاب پر خوش آمدید کہا گیا۔

جشنِ صادقینؑ کی اس بابرکت محفل کے دوران اپنا تعلیمی مرحلہ کامیابی سے مکمل کرنے والے فارغ التحصیل طلبہ کی باقاعدہ عمامہ پوشی بھی کی گئی، جو ان کے لیے ایک عظیم روحانی اعزاز ہے۔

9:31 شام اگست 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔