مشرق وسطی

یو اے ای اورایران کشیدگی بڑھانے کیلیےکس نے فجیرہ میں آئل ٹینکرز پر حملہ کیا، چشم کشا انکشاف

ایران سے کشیدگی بڑھانے کیلیے فجیرہ میں آئل ٹینکروں پر حملے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے

شیعت نیوز : ایران سے کشیدگی بڑھانے کیلیے فجیرہ میں آئل ٹینکروں پر حملے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی قیادت میں ہونے والی تحقیقات سے ملنے والی ابتدائی معلومات کے مطابق 12 مئی کو تیل بردار ٹینکروں پر ہونے والے حملوں کے پیچھےریاستی عناصر (اسرائیل) کا ہاتھ ہے ۔

یہ ابتدائی رپورٹ متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب اور ناروے کے ہمراہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کشیدگی سے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئےغاصب صیہونی ریاست اسرائیل نےعرب امارات سے بھی ایران کی کشیدگی بڑھانے اور امریکہ کو ایران پر حملے پر اکسانے کیلیے فجیرہ میں آئل ٹینکرز پر حملہ کروایا اور اس کے فوراً بعد دنیا بھر کے میڈیا میں اس حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا جانے لگا لیکن اب متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تمام نقصانات کا جائزہ لینے اور کیمیکل تجزیہ کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ یہ حملے جس طرز کے تھے اس سے قوی امکان ہے کہ یہ ریاست نے کیے ہوں۔سعودی عرب، ناروے اور متحدہ عرب امارات کے بیان کے مطابق ’چونکہ ابھی تحقیقات جاری ہیں لیکن اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ یہ چار حملے مربوط انداز میں کیے گئے، جس سے لگتا ہے کہ حملے کرنے والا آپریشنل صلاحیت رکھتا تھا، ممکنہ طور پر وہ ریاستی عناصر (اسرائیل)ہے۔

واضح رہے کہ اس حملے میں دو سعودی، ایک ناروے اور ایک اماراتی بحری جہاز کو متحدہ عرب امارات کے پانیوں میں الفجیرہ کی بندرگاہ کے قریب نقصان پہنچا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button