دنیا

نیتن یاہو کا پانچویں بار وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور، صدی کی ڈیل بھی کھٹائی میں پڑگئی

شیعت نیوز : نیتن یاہو کا پانچویں بار اسرائیلی وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا جس کے سبب امریکی و اسرائیلی منصوبہ ’’صدی کی ڈیل‘‘ بھی کھٹائی میں پڑگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل میں بن یامن نتن یاہو کا پانچویں بار وزیراعظم منتخب ہونے کا خواب بظاہر پورا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ۔نتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی اسرائیلی پارلیمنٹ میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کراکثریتی بلاک بنانے میں ناکام رہی جس کے بعد بار پارلیمان نے خود کو تحلیل کر لیا ہے۔

کنیسٹ میں ہونے والی رائے شماری میں پارلیمان کو تحلیل کرنے حق میں 74 جبکہ مخالفت میں 45 ووٹ ڈالے گئےاور اسرائیل میں نئے انتخابات اب 17 ستمبر کو ہوں گے۔

نتن یاہو پر بدعنوانی کے الزامات ہیں لیکن وہ ان سے انکار کرتے رہے ہیں۔ تاہم وہ پانچویں بار وزیراعظم بننے کی پوزیشن پر آ گئے تھے اور اگر ایسا ہو جاتا تو وہ اسرائیل میں سب زیادہ اس عہدے پر فائز ہونے والے پہلے وزیراعظم بن جاتے۔

موجودہ سیاسی بحران ایسے وقت پر سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیل نواز داماد جیرڈ کشنر اور ان کی ٹیم’’صدی کی ڈیل‘‘ نامی امریکی منصوبہ لے کر یروشلم پہنچی ہے جبکہ امریکہ کے اس امن معاہدے کی تفصیلات کو جون میں پیش کیا جانا تھا جو اس صورتحال کے بعد کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button