دنیا

مقبوضہ کشمیر میں برسی امام خمینی ؒ کی مناسبت سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد

برسی امام خمینی ؒ کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس میں دسیوں ہزار خواتین و حضرات نے شرکت کی

شیعت نیوز : دنیا بھر کی طرح مقبوضہ کشمیر کے ضلع کارگل میں بھی انقلاب اسلامی ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کی تیسویں برسی کی مناسبت سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

برسی امام خمینی ؒ کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس میں دسیوں ہزار خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ بسیج امام کے جوانوں نے کرگل قصبے کی شاہراہ و بازاروں کو بینرز اور پوسٹروں سے سجا کر رحلت امام راحل (رہ) کی یاد کو تازہ کیا ۔ قابل ذکر ہے کہ اس سال دہلی میں تعینات ایران کلچر ہاوس اور سفارتخانے سے وابستہ مختلف مہمانوں نے برسی میں شرکت کی۔ مہمانوں میں جامعۃ المصطفٰی نئی دہلی کے سربراہ آقای رضا صالح، آقای حسین خوریانی، آقای احسان اللہ شکر الہی اور مائیکرو فلم نور کے سربراہ آقای مہدی خوجہ پیری کے علاوہ صدا و سیما کے مسئول آقای حسن عبدالمالکی اور آقای علی مہدی شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں دور حاضر میں مستضعفین عالم کیلئے محفوظ پناہ گاہ امام خمینی ؒ کے انقلاب اسلامی کے سوا کوئی نہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے نگران کونسل کے سینئر ممبر الحاج اصغر علی کربلائی نے انقلاب اسلامی کا پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ امام خمینی (رہ) کی بصیرت آمیز قیادت کا نتیجہ ہے کہ ہم اور آپ اسلام ناب محمدی (ص) سے آشنا ہوئے اور استکبار جہانی کی یلغار سے افکار محمدی اور نظام علوی کو ایک مرتبہ پھر دنیائے انسانیت و مستضعفین جہان کے لئے ایک پناہ گاہ وجود میں لائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button