اہم ترین خبریںپاکستان

دکھی انسانیت کی مسیحا شہید لیڈی ڈاکٹر ثریا نثارکی شہادت کو15سال مکمل ، قاتل تاحال آزاد

آج 6جون 2019کو ملت جعفریہ کی ایک ایسی مسیحا،ہونہار لیڈی ڈاکٹر اور سماجی شخصیت کا یوم شہادت ہے جسے 6جون 2004کو کالعدم وہابی تکفیری جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سفاک دہشت گردوں نے الزہرا اسپتال ڈیرہ غازی خان میں انسانیت کی خدمت کے دوران گولیاں مار کرشہید کردیا تھا۔

شیعت نیوز: آج معروف شیعہ لیڈی ڈاکٹر اور سماجی رہنما ڈاکٹر ثریا نثارکھوسہ کی شہادت کو 15مکمل ، قاتل تاحال آزاد، اہل خانہ انصاف کے منتظر۔تفصیلات کے مطابق آج 6جون 2019کو ملت جعفریہ کی ایک ایسی مسیحا،ہونہار لیڈی ڈاکٹر اور سماجی شخصیت کا یوم شہادت ہے جسے 6جون 2004کو کالعدم وہابی تکفیری جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سفاک دہشت گردوں نے الزہرا اسپتال ڈیرہ غازی خان میں انسانیت کی خدمت کے دوران گولیاں مار کرشہید کردیا تھا۔

ان کا جرم صرف اور صرف محبت اہل بیت ؑ تھا۔اس دردناک سانحہ کو 15برس بیت گئے لیکن دیگر سانحات کی طرح شہید ڈاکٹر ثریا نثار کے قاتل بھی آج تک قانون کی گرفت میں نا آسکے یا یوں سمجھیں کہ ریاست لینا نہیں چاہتی۔

واضح رہے کہ شہید ڈاکٹر ثریا نثارکھوسہ نے فلاحی شعبے میں بلا تفریق کمال خدمات انجام دیں ۔ان کے فلاحی کارناموں میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔

1- مسجد ِامام ِزمانہء کا قیام
2-امام بارگاہ سکینہ بنت الحسینء کا قیام [ برائے خواتین] 3-الزہرا فری پبلک سکول کا قیام
4-خدیجۃ الکبریٰ فری وکیشنل سکول کا قیام
5-شہدائے امامیہ کے یتیموں کی مالی معاونت
6- ماڈل ٹاون میں عزاداری کا قیام
7- ہر ماہ رمضان میں خواتین کے لیے دروس و باجماعت نماز کا اہتمام
8- جامعۃ الزہرا کے قیام میں مالی معاونت

جبکہ شہیدہ خود ایک ماہر گائناگولوجسٹ تھی اور الزہرا اسپتال ڈیرہ غازی خان میں خدمات انجام دے رہی تھیں تو وہاں بھی بلاتفریق انسانیت کی خدمت کو ہمیشہ اپنا شعار بنائے رکھااور تادم شہادت اپنے فرائض باحسن وخوبی انجام دیتی رہیں۔شہید ڈاکٹر ثریا نثار کا شمار پاکستان کی ماہر ڈاکٹرز میں ہوتا تھا افسوس کہ تکفیری دہشت گردوں نے جہاں وطن عزیز میں سینکروں مرد ڈاکٹر ، انجینئرز ، وکلاءاور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شیعہ ماہرین کو تہہ تیغ کیا وہیں ڈاکٹر ثریا نثار جیسی بے گناہ خاتون ڈاکٹرپر بھی رحم نہ کھایا اور اسے دن دھاڑے بے دردی سے شہید کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button