شام کے ٹی فور فوجی ہوائی اڈے پر میزائل حملہ

03 جون, 2019 17:21

ہ شام کے ایئرڈیفنس سسٹم نے اس میزائل حملے کا مقابلہ کیا-

خبروں کے مطابق شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے متعدد میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا- اس میزائل حملے میں شام کا ایک فوجی جوان جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہو گئے-

بعض میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ یہ میزائل حملہ صیہونی حکومت نے کیا ہے- شام کے صوبہ حمص کے شہر پالمیرا کے مغرب میں ٹی فور فوجی ہوائی اڈہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ کا اہم ترین مرکز ہے-

صیہونی حکومت نے اتوار کو بھی شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے اور جنوبی شہر قنیطرہ کے مشرقی مضافاتی علاقے میں میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔

5:47 شام مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔