مقبوضہ فلسطین

جلد صہیونیوں کو ذلت اور رسوائی کے ساتھ مقبوضہ فلسطین سے جانا پڑےگا، رمضان شریف

آج فلسطینی پتھروں کے بجائے میزائلوں سے اپنا دفاع کررہے ہیں

شیعت نیوز : بہت جلد صہیونیوں کو ذلت اور رسوائی کے ساتھ مقبوضہ فلسطین سے جانا پڑےگا اور فلسطینی عزت اور سرفرازی کے ساتھ اپنے وطن واپس جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی قدس کونسل کے سربراہ نے تہران میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی یوم قدس منعقد کرنے والی کونسل کے سربراہ رمضان شریف نے کہا ہے کہ ایک دور میں فلسطینی پتھروں سے اپنا دفاع کرتے تھے لیکن آج وہ پتھروں کے بجائے میزائلوں سے اپنا دفاع کررہے ہیں اور ان کی پائداری و استقامت کا سلسلہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی تک جاری رہےگا۔ انہوں نے تہران میں صحافیوں سے عالمی یوم قدس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم قدس بڑا اہم دن ہے یہ دن فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا دن ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں سعودی حکومت کا ایک اورشرمناک اقدام، عوام کو یوم القدس منانے سے روکنے والے ممالک کو حج کوٹے میں اضافے کی پیشکش

رمضان شریف نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد تہران میں اسرائیلی سفارتخانہ کے بند ہونے اور اس کی جگہ فلسطین سفارتخانہ کے قیام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم دل کی گہرائیوں کے ساتھ فلسطینی قوم کے ساتھ ہے ایران کے اوپر جتنا بھی دباؤ ہے وہ مسئلہ فلسطین کی وجہ سے ہے کیونکہ ایران فلسطینیوں کی حمایت سے دست بردار ہونے کے لئے تیار نہیں ۔ ایران کے خلاف امریکہ کی معاندانہ سازشوں اور اقتصادی پابندیوں کی اصل وجہ بھی یہی ہے۔

رمضان شریف نے کہا کہ اسرائیل خطے میں دہشت گردی کا اصلی محور ہے علاقائی اور عالمی سطح پر رونما ہونے والے تمام فسادات کا سرچشمہ اسرائیل اور امریکہ ہیں۔ فلسطینی عوام کی استقامت اور پائداری ایک دن رنگ لائے گی ۔ فلسطینی عزت اور سرفرازی کے ساتھ اپنے وطن واپس جائیں گے اور صہیونیوں کو ذلت اور رسوائی کے ساتھ مقبوضہ فلسطین سے جانا پڑےگا۔ رمضان شریف نے مسلمانوں پر زوردیا کہ وہ یوم قدس کی ریلیوں میں بھر پور شرکت کرکے اپنی اسلامی، انسانی اور اخلاقی ذمہ د اریوں کو انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اور فلسطینی سیاسی قیادت نے صدی کی ڈیل کو رد کردیا ہے ، صدی کی ڈیل فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مل کر اس خیانت کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button