غزہ میں صہیونی ٹینک بم دھماکے سے تباہ، گفعاتی بریگیڈ کو نقصان

16 اگست, 2026 04:58

شیعیت نیوز : عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں دہشتگرد اسرائیلی رجیم کے ایک ٹینک کے راستے میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گفعاتی بریگیڈ سے وابستہ ایک جنگی ٹیم کے ساتھ پیش آیا، جب وہ "یلو لائن” کے علاقے میں کارروائی میں مصروف تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ہاآرٹز کا تجزیہ: مکہ اتحاد ایران کے خلاف فوجی محاذ نہیں

صہیونی فوج کے ترجمان کے مطابق ٹینک حماس کی جانب سے ماضی میں نصب کیے گئے بموں میں سے ایک کے اوپر سے گزر گیا، جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا۔ واقعے سے ہونے والے ممکنہ مالی یا فوجی نقصان کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، تاہم یہ حملہ محورِ مقاومت کی جانب سے صہیونی افواج کو جاری نقصان پہنچانے کی حکمت عملی کا ایک اور ثبوت ہے۔

5:57 صبح اگست 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔