اسرائیلی اعتراف: ایران کی میزائل صلاحیت توقع سے کہیں تیز بحال، 1300 سے 2500 تک اضافہ
میزائل
شیعیت نیوز : اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے اسرائیلی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایران اپنی فوجی صلاحیت، خصوصاً بیلسٹک میزائلوں کے ذخیرے کو توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے دوبارہ بحال کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران کے پاس موجود بیلسٹک میزائلوں کی تعداد جون 2025 میں تقریباً 1,300 تھی، جو فروری 2026 تک بڑھ کر تقریباً 2,500 تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سید عبدالملک حوثی کا قرآن کی توہین پر سخت ردعمل، مسلم ممالک کو اقتصادی اور سیاسی پابندیوں کا مشورہ
یروشلم پوسٹ کے مطابق ایران ہر ماہ تقریباً 100 سے 300 بیلسٹک میزائل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور اگر یہی رفتار برقرار رہی تو ایران 2027 کے آغاز یا وسط تک اپنے میزائل ذخیرے کو جون 2025 کی سطح تک دوبارہ پہنچانے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ اسرائیلی فوج اس سے قبل دعوی کر چکی ہے کہ اس نے ایران کی فوجی صلاحیت کو نقصان پہنچایا ہے، مگر تازہ جائزے اس دعوے کے باوجود ایران کی تیز رفتار بحالی کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔ اس صورتحال نے دہشتگرد اسرائیلی رجیم کے سکیورٹی اداروں کو درپیش ایک اہم سوال کھڑا کر دیا ہے کہ فوجی کارروائیوں کے ذریعے ایران کی میزائل صلاحیت کو مستقل طور پر محدود کرنا کس حد تک ممکن ہے۔







