غزہ کی نسل کشی نے منافق حکمرانوں کے چہروں سے نقاب ہٹا دیا، علامہ مقصود علی ڈومکی

11 اگست, 2026 13:57

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی نے گاؤں سنجر مہر میں مجالسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی نے مسلم حکمرانوں اور امریکی غلاموں کے منافقانہ چہروں سے نقاب ہٹا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ خود کو اسلامی افواج اور امت مسلمہ کا محافظ قرار دیتے تھے، وہ غزہ میں ہزاروں بے گناہوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنے رہے اور اسرائیل کے خلاف عملی اقدام تو درکنار، ایک پتھر تک نہ مار سکے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں چہلمِ حسینؑ کا عظیم منظر: اہل سنت نے شیعوں کے ساتھ نماز ادا کی، تکفیریوں کی موت

علامہ ڈومکی نے کہا کہ مسلمان ممالک کے درمیان ایسا اتحاد خوش آئند ہے جو بیت المقدس کی آزادی، فلسطین کے مظلوم عوام اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے قائم ہو، لیکن اگر کسی اتحاد کا مقصد ظالموں کی حمایت اور امریکہ و اسرائیل کی بالادستی ہو تو ایسے اتحاد سے امت مسلمہ کسی خیر کی توقع نہیں رکھ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ آج حق و باطل کے معرکے میں فلسطین، لبنان، یمن اور ایران کے غیرت مند مسلمان امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جرأت و استقامت کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے 14 اگست یومِ آزادی پر عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح قائداعظمؒ کی قیادت میں برطانوی سامراج سے آزادی حاصل کی، اسی طرح ہم پاکستان کو امریکی سامراجی تسلط سے آزاد کرانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ و داخلی پالیسیاں قومی مفاد اور اسلامی اقدار پر مبنی ہونی چاہئیں۔

3:04 شام اگست 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔