عراقی عدالت نے 3 داعش دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا سنا دی

28 مئی, 2019 15:22

عراق میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فرانس سے تعلق رکھنے والے 3 داعش دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا سنادی ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراق کی عدالت نےداعش سے منسلک فرانسیسی شہریوں کیون گونوٹ، میونارڈ لوپیز اور سلیم ماچو کو داعش میں شمولیت اور دہشت گردی کے الزامات ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنادی۔ عراقی عدالت سے پھانسی کی سزا پانے والے تینوں فرانسیسی دہشت گردوں نے متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں حصہ لیا تھا الزامات ثابت ہونے کے بعد عراقی عدالت نے انھیں پھانسی کی سزا سنا دی ہے ۔

8:59 شام اپریل 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔