شام کے شہر حماہ میں 100 دہشتگرد ہلاک

28 مئی, 2019 15:10

شام میں روس کے صلح وآشتی مرکز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شام کے صوبے حماہ کے شمالی علاقے کفر نبودہ میں 450 دہشتگردوں نے شامی فوج پر حملہ کیا تاہم ان کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق اس جھڑپ میں دہشتگردوں کے 3 ٹینک، 2 اینٹی ایئر کرافٹ اور بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ شام کی فوج نے دہشتگردوں کو پسپا کرتے ہوئے 8 مئی 2019 کو اہم اسٹرٹیجک علاقے کفر نبودہ کا کنٹرول حاصل کیا تھا۔

2:42 شام اپریل 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔