یمن

یمنی فوج کا سعودی اتحادی افواج کے فوجی تنصیبات پر ڈرون حملہ

شیعیت نیوز: یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضا کارفورسز نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے فوجی تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

سعودی اتحادی افواج نے ڈرون حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ 2 ہفتے میں سعودی عرب کے مختلف شہروں میں میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خیال رہے کہ نجران کا علاقہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے 8 سو 40 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم ہے اور اس علاقے کی سرحدیں یمن سے ملتی ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں یمنی سرکاری فوج نے ریاض کے قریب تیل کی پائپ لائن کو حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

یمن کے خلاف جارحیت بند نہ کی گئی تو ہمارا اگلا ھدف تباہ کن ہوگا، ترجمان یمنی فوج

خیال رہے کہ یمن میں جاری جنگ کو اقوام متحدہ نے دنیا کا بد ترین انسانی بحران قرار دیا ہے، جہاں کی 2 کروڑ 40 لاکھ کی آبادی میں سے تقریبا ایک تہائی کو امداد کی ضرورت ہے۔

اس جنگ کے دوران خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں عام شہری شہیدہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button