پاکستان

انسان کی جس قدر ظرفیت بڑھتی ہے اسے اتنا ہی کمال حاصل ہوتا جاتا ہے،علامہ کاظم عباس نقوی

انہوں نے کہا کہ انسان کا کمال خدا کا تقرب حاصل کرنے میں ہے ۔ جبکہ دیگر اشیاء کا کمال مومنین کی خدمت میں ہے ۔ ہدایت یافتہ لوگ باعمل ہوتے ہیں اور خدا ایسے افراد کی ظرفیت بڑھادیتا ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کراچی کی جانب سے جاری تربیت ساز پندرہ روزہ سلسلہ معارف کلاسز میں فاضل قم علامہ کاظم عباس نقوی نے سورہ محمدؐ کی آیت نمبر سولہ اور سترہ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا کہ ترک معصیت سے تقوی’حاصل ہوتا ہے ۔ کسی بھی گناہ کو چھوٹا نہیں سمجھنا چائیے۔ جس گناہ کو چھوٹا سمجھیں گے شیطان اسی سوراخ سے بڑا نقصان پہنچائے گا ۔ کسی انسان کو چھوٹا نہیں سمجھنا چائیے ۔ نیکی میں سرعت کرنی چائیے ۔ نیکی کی نیت کرنے پر شیطان متحرک ہوجاتا ہے اور نیکی روکنے کیلئے اس کے نتائج سے مایوس کرنے لگتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انسان کا کمال خدا کا تقرب حاصل کرنے میں ہے ۔ جبکہ دیگر اشیاء کا کمال مومنین کی خدمت میں ہے ۔ ہدایت یافتہ لوگ باعمل ہوتے ہیں اور خدا ایسے افراد کی ظرفیت بڑھادیتا ہے ۔ جس انسان کی جس قدر ظرفیت بڑھتی ہے اسے اتنا ہی کمال حاصل ہوتا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ سب جانتے ہیں مگر ہوائے نفس عمل کرنے میں رکاوٹ بنتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سورہ محمدؐ کے مطابق کچھ لوگ سب سنتے ہیں لیکن جب باہر نکلتے ہیں تو صاحبان علم سے کہتے ہیں کہ پیغمبر ؐ نے کیا کہا ہے؟ لیکن اس کے باوجود عمل نہیں کرتے ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ہوائے نفس کی پیروی کرتے ہیں ۔ان پر خدا نے مہر لگادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دعائے ابو حمزہ ثمالی مطالب کا خزانہ ہے ۔ دنیا امتحان گاہ ہے اور آخرت نتائج کی جگہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں سے جو وعدہ کیا جائے اسے ضرور پورا کرنا چائیے ۔اگر بچوں سے کئے گئے وعدے پورے نہ کئے جائیں تو ان کا اعتقاد دینی معاملات پر بھی کمزور ہوگا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button