پاکستان

نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی ادارے کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں،علامہ عبدالخالق اسدی

انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا بند کرے۔ کشمیری آزادی کی داستان اپنے خون سے لکھ رہے ہیں ۔انکے خون کی قیمت کوئی ادا نہیں کر سکتا ۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں بے گناہ آٹھ کشمیریوں کی شہادت افسوس ناک اور قابل مذمت ہے جبکہ ہم مقبوضہ کشمیر میں دو بچیوں سے زیادتی اور حریت رہنماؤں کی گرفتاری کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا بند کرے۔ کشمیری آزادی کی داستان اپنے خون سے لکھ رہے ہیں ۔انکے خون کی قیمت کوئی ادا نہیں کر سکتا ۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی ادارے کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد رنگ لائے گی اور اس تحریک کو گولیوں اور خون کی ہولی سے دبایا نہیں جا سکتا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت آئے روز کشمیروں کی شہادت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button