پاکستان

ایران سے پاکستان کے بہترین تجارتی و سفارتی تعلقات ناگزیر ہیں،بلاول بھٹو

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث رہے۔

شیعیت نیوز: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات ہوئی ہے۔

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث رہے۔

ایران کا ساتھ دینا پاکستان پر فرض ہے، اگر نہیں دیا گیا تو آج ایران ہے کل سعودیہ ہوگا اور پھر پاکستان کی باری ہو گی، جنرل (ر)غلام مصطفیٰ

ملاقات میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا معاملہ بھی ملاقات میں زیر غور آیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاک ایران تعلقات میں بہتری پر زور دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ برادر ہمسایہ ملک ایران سے پاکستان کے بہترین تجارتی و سفارتی تعلقات ناگزیر ہیں۔

ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری اور بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفےٰ نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 11 مئی کو لکھا تھا کہ حکومت ایک بار پھر عالمی دباؤ کے آگے جھک گئی ہے اور اب وفاقی حکومت پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل نہیں کر رہی ہے۔

پاک ایران گیس منصوبہ،پی ٹی آئی حکومت نے پھرامریکی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، بلاول بھٹو

متعلقہ مضامین

Back to top button