پاکستان

سانحہ صفورہ کو چاربرس مکمل ، مجرم تاحال سزائے موت کے منتظر

13 مئی سانحہ صفورہ گوٹھ کے شہداء کی چوتھی برسی ہے ۔ 2015 میں آج کے دن کراچی میں اسماعیلی برادری کی بس پر فائرنگ ہوئی اور 45 افراد شہید ہو گئے

شیعت نیوز: 13 مئی سانحہ صفورہ گوٹھ کے شہداء کی چوتھی برسی ہے ۔ 2015 میں آج کے دن کراچی میں اسماعیلی برادری کی بس پر فائرنگ ہوئی اور 45 افراد شہید ہو گئے ۔ یہ واقعہ شاید آپکو اسلئے بھی یاد ہو کہ اسکے مرکزی کرداروں میں ایک آئی بی اے کا سٹوڈنٹ سعد عزیز تھا ، وہی سعد عزیز جو سبین محمود کا قاتل بھی تھا ۔ واقعے کا ایک اور مرکزی کردار طاہر حسین منہاس تھا۔ طاہر حسین نے دوران تفتیش حملے کی وجہ بیان کرتے بتایا :

ہمیں بتایا گیا تھا کہ شیعہ باغی شام، عراق اور یمن میں سنی مسلمان مرد، خواتین اور بچوں کو قتل کر رہے ہیں۔ ہم نے انٹر نیٹ پر ایسی ویڈیو بھی دیکھیں جس سے ہمارے دلوں میں نفرت پیدا ہو گئی۔ ہمیں کہا گیا کہ الاظہر گارڈن سے اسماعیلی برداری کی بس نکلتی ہے اس پر کارروائی کرو۔”

آپکا تعلق کسی بھی شیعہ مکتب فکر سے ہو ، یہ آپکی موت کا باعث بننے کیلئے کافی ہے ۔ یہاں بر سبیل تذکرہ یہ بھی یاد کروا دوں کہ سانحہ صفورہ کا مرکزی حملہ آور سعد عزیز دیوبندی جھنگوی سے شدید متاثر تھا ۔ یونیورسٹی کے دنوں میں کالعدم سپہ صحابہ کے سٹوڈنٹ ونگ سے وابستہ تھا اور کافی متحرک بھی ۔ اس نے جھنگوی کی تقریروں کا انگریزی میں ترجمہ کیا ، اپنا بلاگ بنایا جس میں جھنگوی کو the man who rocked kufr کہا ۔سعد عزیز اگرچہ اعلی ترین تعلیمی اداروں سے پڑھا تھا اور یونی لیور میں انٹرن شپ کر رہا تھا ، پھر بھی تعلیمی اداروں میں چھپے گھس بیٹھیئوں سے نہ بچ سکا ۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ صفوراکیس میں شریک ملزمان کی بریت کی درخواست منظور

یونیورسٹی کےبعد سعد عزیز کو خراب کرنے والا حارث نامی شخص جماعت اسلامی کا سابقہ رکن تھا اور پھر "ترقی” پا کر القاعدہ میں شامل ہو گیا تھا ۔ اسی شخص نے سعد عزیز کو مزید برین واش کیا اور جہادی ٹریننگ کیلئے افغانستان بھجوایا ۔ آپ سمجھ ہی رہے ہونگے کہ ایک ماڈرن سٹوڈنٹ سے ایک تکفیری دیوبندی دہشتگرد بننے کے عمل کا آغاز حق نواز جھنگوی کی تقریریں سننے ، کالعدم سپہ صحابہ میں متحرک ہونے سے ہوتا ہے اور اسکا اختتام معصوم پاکستانیوں کی جان لینے پر ہی ہوتا ہے ۔

جھنگوی سوچ سے متاثر سعد عزیز دیوبندی، شیعوں کا دشمن تو ہے ہی ، مزید کئی دہشتگردی کی کاروائیوں میں بھی ملوث رہا چکا ہے ۔ ہم اسی لئے بارہا کہتے ہیں کہ یہ تکفیری دیوبندی وہابی سوچ اور یہ کالعدم تکفیری جماعتیں کسی اور گروہ کی ہی نہیں، پورے پاکستان کی دشمن ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button