مشرق وسطی

سعودی عرب اوربحرین کے شیعہ مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کی سازش

سعودی عرب اور بحرین کے شیعہ مسلمانوں پر آل سعود اور آل خلیفہ کی طرف سے بربریت اور ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، سعودی عرب اور بحرین میں شیعہ مسلمانوں کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑ کر ان کے حقوق کوپامال کرنے ، انھیں کچلنے اور ان کے گھروں کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی شیعہ مسلمان آل سعود کے جبر کا شکار ہیں ۔ایمنسٹی انٹر نیشنل رپورٹ

بحرین میں سرگرم شیعہ مسلمانوں کی شہریت منسوخ کرکے اورانھیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر نام نہاد عدالتوں سے سزائیں دی جارہی ہیں ۔ جبکہ سعودی عرب کے جابر اور ظالم حکام نے 37 شیعہ مسلمانوں کی گردنیں کاٹنے کے بعد قطیف میں مزید آٹھ شیعہ مسلمانوں کو شہید کردیا جبکہ 3 ابھی تک لاپتہ ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کے فوجیوں نے مشرقی علاقے قطیف میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف بربریت کی انتہا کرتے ہوئے بلڈوزروں سے کئی گھروں کو مسمار کردیا ہے۔

سعودی عرب اور بحرین عالمی رائے عامہ کو منحرف کرنے کے لئے بے گناہ شیعہ مسلمانوں کو دہشت گردی سے حوڑنے کی مذموم اور ناپاک کوشش کررہے ہیں جبکہ دنیا جانتی ہے کہ کسی بھی شیعہ کا نہ فقط کسی دہشت گرد گروہ سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ شیعہ خود سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردی کا شکار ہیں اور سعودی عرب کے تمام بھیانک جرائم میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button