پاکستان

جبری گمشدگیوں کے خلاف آئی ایس او کے تحت مرکزی امامبارگاہ تا پاراچنار پریس کلب تک احتجاجی ریلی

احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مزمل حسین، ڈاکٹر حسین جان، سر زاہد حسین اور مظہر طوری نے کہا کہ پاکستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان بے گناہ لوگوں کو عدالت میں پیش کریں۔

شیعت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے پاراچنار میں بھی جمعہ کے روز نمازجمعہ کے بعد پاکستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ایک بڑا احتجاجی جلوس برآمد ہوا، جس میں لاپتہ افراد کی فوری بازیابی اور ریاست کے اصل دشمنوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا

مرکزی امام بارگا پاراچنار سے آئی ایس او کے زیر اہتمام احتجاجی جلوس نکالا گیا، جس میں سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پاراچنار پریس کلب پہنچے تو جلوس نے جلسے کی شکل اختیار کرلی۔

احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مزمل حسین، ڈاکٹر حسین جان، سر زاہد حسین اور مظہر طوری نے کہا کہ پاکستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان بے گناہ لوگوں کو عدالت میں پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ریاست کے وفادار اور حقیقی نگہبان ہیں۔ ہمیں کسی سے اپنی محب وطنی کی سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ ملک کے لئے کون کتنے وفادار ہیں۔ جلسے سے اپنے خطاب تحریک انصاف ضلع کرم کے صدر اقبال سید میاں نے کہا کہ اگر کوئی مجرم ہے تو اسے سزا دی جائے، اگر بے گناہ ہے تو اسے رہا کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button