لندن میں مسلح شخص کی مسجد پر فائرنگ

10 مئی, 2019 11:18

برطانوی دارالحکومت لندن میں مسلح شخص نماز کے دوران مسجد پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے سیون کنگز میں نماز تراویح کے وقت مسلح شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کی تاہم نمازیوں کے پیچھا کرنے پر حملہ آور فرار ہوگیا، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ مسجد کے باہر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق واقعے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں اور عینی شاہد کے بیانات بھی قلمبند کیے جارہے ہیں تاہم فائرنگ کے واقعے میں کسی بھی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

10:42 صبح اپریل 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔