پاکستان

ایران کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت کی خواہش کا اظہار

ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے آئل اینڈ گیس ندیم بابر سے ملاقات کی اور ایران کی طرف سے پیشکش سے آگاہ کیا

شیعت نیوز: سی پیک منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، برادر پڑوسی ملک جمہوری اسلامی ایران نے بھی اس منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔ سی پیک انفو ویب سائٹ پر اپڈیٹ ہونے والی تازہ معلومات کے مطابق جمہوری اسلامی ایران نے بھی اس بڑے منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ایران نے پاکستان کو تیل اور گیس کی مشترکہ تلاش کی بھی آفر کرا دی ہے۔

ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے آئل اینڈ گیس ندیم بابر سے ملاقات کی اور ایران کی طرف سے پیشکش سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ندیم بابر کا کہنا تھا کہ برادر اسلامی ملک ایران سے پاکستان کے دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کو اپنے کمرشل تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ ا

س موقع پر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ سی پیک منصوبہ خطے میں گیم چینجر ہے اور ایران اس منصوبے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ ملکر تیل اور گیس کی تلاش میں بھی مشترکہ طور پر آگے بڑھ سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button