اہم ترین خبریںپاکستان

ملک دشمن عناصر پاکستان میں بدامنی اور خوف پھیلانا چاہتے ہیں ، سربراہ ایم ڈبلیو ایم

داتا دربار پر دومرتبہ اس سے قبل بھی حملہ ہو چکا ہے سیکورٹی چیک پوسٹوں کے باوجود خود کش بمبار کا حساس مقام تک پہنچ جانا سیکورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان ہے ۔

شیعیت نیوز: سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی لاہور دھماکے کی مذمت ،سفاک دہشتگردوں نے روزہ دار سیکورٹی فورسز جوانوں پر بزدلانہ وار کیا ،ملک دشمن عناصر پاکستان میں بدامنی اور خوف پھیلانا چاہتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیاسیل سے جاری بیان میں کیا انہو ں نے کہا کہ معصوم شہریوں اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی خود کش حملے میں شہادتیں نہایت افسوس ناک ہیں ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کراچی دھرنے میں شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات

داتا دربار پر دومرتبہ اس سے قبل بھی حملہ ہو چکا ہے سیکورٹی چیک پوسٹوں کے باوجود خود کش بمبار کا حساس مقام تک پہنچ جانا سیکورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان ہے ۔

ماہ مبارک رمضان میں جس وقت مسلمان بھر پور مذہبی اجتماعات کا اہتمام کر رہے ہوتے ہیں ایسے میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائی لوگوں میں خوف ہراس پھیلانے کی کوشش ہے حکومت رمضان المبارک کے اجتماعات کے لئے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کرئے ۔

انہو ں نے مطالبہ کیا کہ زخمیو ں کو بہترین طبی سہولیات مہیاکی جائیں ۔ قوم مٹھی بھر دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے اور ایسی بزدلانہ کاروائیاں انہیں خوفزدہ نہیں کر سکتیں

متعلقہ مضامین

Back to top button