پاکستان

لاپتہ شیعہ افراد اہلخانہ کا دھرنا نویں روز میں داخل مذاکرات کا ایک اور دور بے نتیجہ ختم

مذاکرات میں صدر مملکت عارف علوی کی نمائندگی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کی جبکہ مذاکرات میں وزیراعظم کی نمائندگی وفاقی وزیر علی زیدی کررہے تھے.

شیعیت نیوز: کراچی میں صدر مملکت کی رہائشگاہ کے باہر جبری لاپتہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کا دھرنا نویں روز میں داخل مذاکرات کا ایک اور دور بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

مذاکرات میں صدر مملکت عارف علوی کی نمائندگی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کی جبکہ مذاکرات میں وزیراعظم کی نمائندگی وفاقی وزیر علی زیدی کررہے تھے.

حکومت کی دھرنے کی مذاکراتی کمیٹی کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی پیشکش آپ اپنا کام کریں،ہمارا دھرنا آخری جوان کی بازیابی تک جاری رہے گا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کراچی دھرنے میں شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات

دھرنا کمیٹی کا دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے ملک بھر سے جبری لاپتہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کو کال دے دی گئی ہے، جلد کوئی خاطرخواہ پیشرفت نہ ہونے کی صورت میں احتجاج اور دھرنے کا دائرہ ملک بھر میں پھیلانے کا اعلان کیئے جانے کا امکان ہے ۔

اطلاعات کے مطابق اس وقت صرف کراچی،کوئٹہ اور سکھر کے جبری لاپتہ شیعہ جوانوں کے اہلخانہ کا دھرنا جاری ہےکل بھی اقوام متحدہ کے باہر احتجاج کیا جائے گا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button