کراچی دھرنے سے ابھی یہ خبر آئی ہے۔ بقلم علامہ محمد امین شہیدی
“حکومتی اور ریاستی اداروں نے 5 دن کے دھرنے کے بعد آج لاپتہ 12 شیعہ جوانوں کو رہا کردیاھے”

“حکومتی اور ریاستی اداروں نے 5 دن کے کراچی دھرنے کے بعد آج لاپتہ 12 شیعہ جوانوں کو رہا کردیاھے”
کافی دیر سے سوچ رہا ہوں کہ یہ کیسی ریاست ہے جہاں بے گناہ جوانوں کو ریاست اغوا کرتی ھے۔
میڈیا میں بدنام کرتی ہے ان کا کیریر تباہ کرتی ہے اور ان پر ساری عمر کے لئے دھشت گردی کا داغ لگاتی ہے۔
لواحقین خاموش رھیں تو کئی کئی ماہ اور کبھی سالوں انھیں غائب رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، خانوادہ اسیران کے دھرنے کے ثمرات آنا شروع دو گمشدہ شیعہ جوان بازیاب
کسی عدالت میں پیش نھیں کرتی اور ان کے لواحقین کو فون پر دھمکی کے ساتھ نوجوان کی سلامتی کی قیمت مانگتی ہے۔
عام والدین گھر بار سب بیچنے پر مجبور ھوجاتے ھیں ان سے لاکھوں کروڑوں روپے بھتہ لینے کے بعد تھانے میں موجود اگلے لٹیروں کے حوالے کردیتی ہے۔
اب یہ باوردی بلیک میلر وردی کے زور پر اپنا حصہ لے لیتے ھیں اور کچھ جعلی کیسز ڈال کر بلا ثبوت عدالت میں پیش کرکے ان مظلوم والدین پر احسان کا پہاڑ توڑتے ھیں۔
پھر کچھ عرصہ بعد یہ جوان رھا ھوکر ایسی حالت میں گھر آجاتا ہے کہ انفرادی اور اجتماعی طور پر کسی کام کا نھیں رھتا۔
اگر لوگ دھرنے دیں احتجاج کریں شور مچائیں سوشل اور کرنٹ میڈیا میں آواز اٹھائیں تو صرف پانچ دن کے اندر ایسے بارہ جوانوں کو رھا کرتی ہے جن کو اغوا کرتے وقت یا گرفتار کرتے وقت پاکستان کی تمام دھشت گردی کے واقعات ان پر ڈال کرمیڈیا کا ایک لفافہ بردار حلقہ گویا اغواکار سرکاری اھل کاروں کو ھیرو اور ان بے چارے مظلوم جوانوں کو ملک دشمن بناکر پیش کرتا ہے۔
جب یہ سب جھوٹ سامنے آجاتا ہے تو ریاستی اداروں اور سرکاری وردی کے پیچ ہے ھونے والے اتنے بڑے اور منظم مجرمانہ اقدامات کا احتساب کرنے کے لئے نہ کوئی عدالت بولتی ہے نہ کوئی جج۔
نہ جمھوری لیڈر اور نہ ریاست کے سقراط اور افلاطون، اور صدر وزیراعظم چیف جسٹس اور عسکری اداروں کے سربراہوں کو بھی سانپ سونگھ جاتا ہے !!!
کیا یہ ایک جمھوری اور آزاد ریاست ہے یا جنگل ؟؟؟
جن جوانوں کو رھا کردیا گیا ہے ان کے نام پڑھئیے اور یاد کیجئے کہ ان بیچارے جوانوں کے خلاف کیسی کیسی کہانیاں گڑھ کر ان سفاک درندوں نے پورے پاکستان کو گمراہ کیا۔
- مصور کاظمی
- وقار ابن محمد جعفر
- عمران
- علمدار زیدی
- محمد عباس
- مطلوب موسوی (جنگ اخبار)
- اجلال
- مہتشم
- منور حسین نقوی
- کامران
- ذاکر
- مبشر علی (اب تک نیوز)
اللہ ہمارے مقتدر حلقوں کو عقل کے دولت سے نوازے
محمد امین شھیدی