دنیامتفرقہ

مقبوضہ کشمیراورفلسطین میں جنسی تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، ملیحہ لودھی

شیعت نیوز: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ علاقوں خاص کر مقبوضہ کشمیراورفلسطین میں جنسی تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

ملیحہ لودھی نےسلامتی کونسل میں کشیدہ علاقوں میں گھری خواتین کے خلاف تشدد پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین جیسے مقبوضہ علاقوں میں دہشت اور خوف پھیلانے کے لیے خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

1967  یہ بھی پڑھیں : کی جغرافیائی حد بندی پر قائم آزاد فلسطینی ریاست پائیدار امن کے لیے ضروری ہے، ملیحہ لودھی

ملیحہ لودھی نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ایسے سنگین جرائم سے متاثرہ خواتین کو انصاف کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں کرنی ہوں گی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے یہ بھی کہا کہ انصاف کا تقاضہ یہ بھی ہے کہ متاثرہ خواتین کو باعزت اور محفوظ مستقبل فراہم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button