پاکستان

ہوشیار: اسرائیل و آل سعود کی آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف تبلیغاتی جنگ

شیعیت نیوز: شام و عراق سمیت دنیا بھر میں شکست سے دوچار اسرائیل نے آل سعود کو ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف تبلیغاتی جنگ کا ٹاسک دیا ہے، جسکے لئے آل سعود نے دنیا بھر کے میڈیا ہاوس، بالشمول العربیہ، اردو نیوز، وصال وغیرہ پر ریال کی بارش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا، اسرائیل اور آل سعود کے ٹرائیکا نے شام و عراق میں ایران کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد ایران کے خلاف جہاں معاشی جنگ کا آغاز کیا ہے وہیں پر تبلیغاتی جنگ بھی اپنے عروج پر ہے، جس میںعالمی میڈیا بی بی سی ، سی این این اور فوکس وغیرہ سہر فرست ہیں جبکہ اسلامی دنیا میں نفوذ رکھنے والے میڈیا ہاوسز کو تبلیغاتی جنگ کا حصہ بننانے کے لئے آل سعود کی جانب سےریالوں کی بارش کی جارہی ہے۔

تبلیغاتی جنگ یا فورتھ جنریشن وار کیا ہے؟

تبلیغاتی جنگ یا فورتھ جنریشن وار کا مطلب کی مختصر تعریف یہ ہے کہ پروپگنڈے کے ذریعہ جھوٹ کو اتنا عام کردیا جائے کہ حق واضح نا ہوسکے۔

ایسا ہی اس وقت آل سعودی کا میڈیا کام انجام دے رہا ہے، جسکی پیروی افسوس کے ساتھ پاکستانی میڈیا بھی کررہا ہے۔

سعودی عرب کےسرکاری میڈیا چینل پر رہبر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف جھوٹ پر مبنی خبریں نشر کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس امریکی سورس کو ذریعہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ Image result for ayatollah khameneiایران کی عوام غربت کی زندگی گذار رہی ہے جبکہ ایران کے رہبر اعلیٰ کے اثاثوں کی تعداد 200 ملین ڈالر ہے۔

یہ ایک ایسا جھوٹ ہے جو سفید نہیں بلکہ زرد ہے،بے وقوف امریکیوں اور آل سعود کے نااہل صحافیوں سے سوال ہے کہ ایک طرف تو تم لوگوں نے ایران اور اسکے بینکوں پر پابندی عائد کی ہوئی ہیں اور ناہی پیسہ ایران سے باہر جاسکتا ہے نا آسکتا ہے، تو پھر یہ دو سو ملین ڈالر کس بینک میں جسکا کسی کوعلم نہیں، یہ سراسر جھوٹ پر مبنی پروپگنڈا ہے تاکہ عام و سادہ لوح عوام کو پاگل بنایا جاسکے ، بلکل اُسی طرح جسطرح غریب شام نے شام والوں کو بنایا ہوا تھا کہ جب علی علیہ سلام شہید ہوئے تو شامی کہتے پھر رہے تھے کہ علی اور مسجد ؟ علی ؑ مسجد میں کیسے شہید ہوئے۔

لہذا پاکستانی عوام بالخصوص نوجوانوں سے گذارش ہے کہ ایسے کسی بھی پروپگنڈے کو بھرپور جواب دیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button