شہلا رضا کے خلاف جاری مہم میں پیپلز پارٹی کا ٹکٹ ہولڈراور سپاہ صحابہ کا سابق عہدیدارفرحان دھپ بھی شامل

26 اپریل, 2019 17:35

شیعیت نیوز: کالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ نے شہلا رضا کے بیان کو بنیاد بنا کر ایک باقاعدہ کیمپین شروع کر رکھی ہے جس میں توہین صحابہ کے الزامات لگائے جا رہے ہیں ۔

عام کارکن تو ایکطرف ، بظاہر سپاہ صحابہ سے طائب ہونے والا اور پیپلز پارٹی کے حلقہ ۹۷ سے الیکشن لڑنے والا ملک فرحان دھپ بھی وہی زبان استعمال کر رہا ہے جو اورنگزیب فاروقی اور سپاہ صحابہ کے دیگر کارکنان، مذہبی بنیادوں پر یوں کسی کیخلاف کیمپین چلانا نہایت خطرناک عمل ہے اور آج سے پہلے بھی کئی لوگوں کی جانیں لے چکا ہے جن میں پیپلز پارٹی کے ہی سلمان تاثیر سرِ فہرست ہیں ۔

فرحان دھپ کا سیاسی حیثیت اور پارٹی ٹکٹ رکھتے ہوئے ایک کالعدم دہشتگرد تنظیم کی کیمپین کا حصہ بننا ، اسکی تائید کرنا اور اسے بنیاد بنا کر استعفے کا مطالبہ کرنا خود اس بات کا ثبوت ہے کہ فرحان دھپ بدستور درِ پردہ اس کالعدم گروہ کا حصہ ہے ۔

تکفیری جماعت سن لے میں سلمان تاثیر نہیں ،اپنا مقدمہ لڑوں گی، شہلارضا

یاد رہے کہ فرحان دھپ سپاہ صحابہ کا محض کارکن نہیں بلکہ سیکرٹری رہ چکا ہے ، اور خلیفہ عبدالقیوم کا پرسنل گارڈ بھی ۔

سپاہ صحابہ میں تحرک کے دنوں میں یہ اورنگزیب فاروقی کے قریبی ساتھیوں میں تھا اور اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ اسکے ہنوز سپاہ صحابہ سے قریبی تعلقات ہیں ۔

ایسے زہریلے سانپوں کو پارٹی کا حصہ بنانا وہ بیوقوفی ہے جسکا نتیجہ خود پارٹی کو بہت جلد بھگتنا پڑیگا ۔

اگر پیپلز پارٹی کالعدم تنظیموں کیخلاف کام کرنے کیلئے سنجیدہ ہے تو سب سے پہلے فرحان دھپ جیسے تکفیری کارکنان سے پیچھا چھڑانا ہو گا ۔

پیپلز پارٹی کو چاہئے کہ استعفے لے ، فورا لے ، شہلا رضا سے نہیں بلکہ اس تکفیری فرحان دھپ سے ۔

6:17 صبح اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔