کالعدم تکفیری تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے نصب بارودی مواد کے دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی
شیعیت نیوز: قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں کالعدم تکفیری تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے نصب بارودی مواد کے دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ رزمک سب ڈویژن کی تحصیل دوسلی علاقے گڑیوم میں اسوقت ہوا جب سکیورٹی اہلکار سرچنگ میں مصروف تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک سپاہی ساجد شاہ شہید جبکہ 3 اہلکار نائک ساجد ، نائک افضل اور سپاہی وسیم زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وقوعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔







